سندھ حکومت کا ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان


کراچی: سندھ حکومت نے کراچی شہر کو سپر ہائی سے ملانے کے لیے ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت پبلک پرائیویٹ پالیسی (پی پی پی) بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹر ی خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن شیخ، سیکریٹری ورکس عمران عطا، ایم ڈی پی پی پی یونٹ خالد شیخ، وی سی این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی اور دیگر ممبران  نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے ایک کنسورشیم نے کامیاب بولی دی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پی پی پی پالیسی بورڈ نے کنسورشیم کو کم ایوارڈ کرنے کا لیٹر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے کا رائٹ آف وے کلیئر کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملیر بیڈ سے ریتی بجری پروجیکٹ کے لیے اٹھانے کے لیے عدالت سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پی پی پی پالیسی بورڈ نے کینجھر، ہالیجی، گورکھ کی ڈیولپمنٹ اور ٹورازم بڑھانے کے لیے منظوری دے دی۔

پی پی پی پالیسی بورڈ نے ٹی ایم خان روڈ، خیبر سانگھڑ روڈ پر ٹول لگا کر آپریشن اور مینٹیننس پی پی پی موڈ پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ایجوکیشنل اداروں کے لیے متبادل لنک روڈ کی تعمیر، ماری پور سے وائے جنکشن تک ایکسپریس کی تعمیر، آئی سی آئی انٹرچینج پُل کی تعمیر، کورنگی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کےک فیسیبلیٹی بنا کر پی پی پی موڈ پر فلوٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں