پشاور: بی آر ٹی کی تکمیل کے لیے آٹھویں ڈیڈ لائن آگئی

پشاور: بی آر ٹی کی تکمیل کے لیے آٹھویں ڈیڈ لائن آگئی

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی پشاور) منصوبہ مکمل کرنے کی نئی ڈیڈلائن دے دی ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ منصوبہ رواں برس میں جون تک مکمل ہو جائے گا۔

بی آرٹی منصوبے میں سیمنٹ کے ناقص بلاکس نصب کئے جانے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ شروع کرنا ہماری ضرورت اور چیلنج تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ عوام منتظر ہیں کہ یہ منصوبہ کب مکمل ہوگا۔

صوبائی وزیر شاہ محمد نے کہا کہ اے ڈی بی کے ساتھ منصوبہ 2021 میں مکمل ہونے کا لکھا ہے لیکن ہم اسے رواں مالی سال کے دوران مکمل کریں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس منصوبے کو اپوزیشن کی جانب سے سیاست کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے کہا کہ وہ بھی اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو مثبت طریقے سے سپورٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کو منصوبہ شروع ہوتے وقت صرف چھ ماہ کا وقت ملا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ چھ ماہ میں مکمل کیا جاتا تو کام کا معیار بہت خراب ہوتا۔

بی آر ٹی منصوبہ: خیبرپختونخوا حکومت کا ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

خیبرپختونخوا کی حکومت نے بی آر ٹی پشاور کے حوالے سے یہ آٹھویں ڈیڈلائن ہے۔ گزشتہ سال کے آخر میں صوبائی حکومت نے بی آر ٹی پشاور کی ساتویں ڈیڈلائن دی تھی۔ اس وقت کہا گیا تھاکہ مارچ 2020 میں منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔

کے پی حکومت نے منصوبے کی تکمیل کے لیے چھٹی ڈیڈ لائن دسمبر 2019 میں دی تھی۔

 


متعلقہ خبریں