ہشیار: فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے 15 کلو آٹے کا تھیلا لوٹ لیا

ہشیار: فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے 15 کلو آٹے کا تھیلا لوٹ لیا

فیصل آباد : ملک میں آٹے کے بحران اور دکانداروں کی جانب سے اس کی من مانی قیمت وصول کیے جانے کے بعد ڈاکوؤں نے بھی آٹے کی لوٹ مار شروع کردی ہے۔

آٹا: کے پی میں نایاب، سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مہنگا ہوگیا

ہم نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے قدرت آباد میں دو ڈاکوؤں نے ایک عرضی نویس سے 15 کلو آٹے کا تھیلا چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگئے ہیں۔

عرضی نویس عمران حیدر نے تھانہ غلام محمد آباد میں آٹے کا تھیلا چھینے جانے کے خلاف باقاعدہ درخواست بھی دے دی ہے۔ درخواست گزار اپنی  درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ دکان سے 15 کلو آٹے کا تھیلا خرید کر اپنی موٹرسائیکل پہ رکھ کر گھر جارہا تھا کہ اچانک ایک موٹرسائیکل پہ سواردو ملزمان نے اسے روکا، تھپڑ مارے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آٹے کا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

آٹے کے بعد چینی کا بحران سر اٹھانے لگا

ہم نیوز کے مطابق درخواست گزار عمران حیدر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اسے لوٹا گیا آٹے کا تھیلا واپس دلایا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق علاقہ پولیس نے درخواست گزار سے عرضی وصول کرلی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے انصاف دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

عین ممکن ہے کہ موجودہ وقت میں آٹے کے تھیلے کا چھینا جانا بہت سے کم عمر بچوں و نوجوانوں کو عجیب لگے لیکن ملکی تاریخ گواہ ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دوسرے دور حکومت میں جب اہل وطن نے آٹے کا بحران پہلی مرتبہ سنا تھا تو اس وقت آٹے کے تھیلے اور ٹرک ہی نہیں بلکہ ملیں تک لوٹ لی گئی تھیں۔

پنجاب کا آٹا کھانے سے معدہ خراب ہوجاتا ہے، وزیر اطلاعات و نشریات کی منطق

کراچی میں آٹا ملوں اور چکیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت کو باقاعدہ پولیس تعینات کرنا پڑی تھی۔ اس وقت آٹے کا تھیلا لے کر جانا خطرے سے خالی قرار نہیں دیا جاتا تھا۔


متعلقہ خبریں