بلتستان: شدید برفباری اور سخت سردی میں مریضہ کی اسپتال منتقلی کڑا امتحان

بلتستان: شدید برفباری اور سخت سردی میں مریضہ کی اسپتال منتقلی کڑا امتحان

اسکردو: شدید برفباری اور سخت سردی نے گلگت و بلتستان کے لوگوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے تو وہیں ان کے لیے مریضوں کی اسپتال منتقلی بھی ایک کڑا امتحان بن گیا ہے۔

گلگت: پاک فوج نے برف اور لینڈ سلائیڈنگ میں گھرے 22 طلبہ کو ریسکیو کرلیا

ہم نیوز کے مطابق بلتستان ڈویژن کے ضلع کھر منگ میں اس وقت ایک خاندان کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑا جب ایک خاتون مریضہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا ضروری ہوگیا۔

کھرمنگ کے علاقے کسورو میں جب اہل خانہ نے سڑکیں برفباری کے باعث بند ہونے کی وجہ سے ریڑے پہ مریضہ کو رکھ کربرفانی علاقے سے گزرنے کی کوشش کی تو ہم نیوز نے اس انتہائی تکلیف دہ صورتحال کی ویڈیو حاصل کرلی۔

ہم نیوز کے پاس موجود ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سخت تکلیف میں مبتلا مریضہ کو مقامی نوجوان ریڑے پہ رکھ کر گھسیٹ رہے ہیں اور برفانی علاقوں سے گزرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان: برفانی طوفان اور بارشیں 105 انسانی جانیں نگل گئیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ تکلیف دہ ویڈیو وائرل ہوئی تو عوام الناس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس جانب فوری طور پر توجہ دے اوراس بات کو کم از کم یقینی بنائے کہ مریضوں کی اسپتال منتقلی انتہائی تکلیف دہ صورتحال میں نہ ہو۔


متعلقہ خبریں