کراچی: تین ہٹی کے قریب آتشزدگی سے درجنوں جھونپڑیاں نذر آتش

کراچی: تین ہٹی کے قریب آتشزدگی سے درجنوں جھونپڑیاں نذر آتش

کراچی: تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں جھونپڑیاں آگ کے شعلوں میں گھر گئی ہیں۔ اس وقت فائر بریگیڈ کے چار فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

وزیر آباد: ریلوے گودام میں لگنے والی آگ پر19 گھنٹے میں قابو نہیں پایا جاسکا

ہم نیوز کے مطابق ہونے والی آتشزدگی کے باعث واٹر بورڈ نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے احکامات جاری کیے ہیں کہ آگ پر مکمل قابو پانے تک واٹر بورڈ کے تمام ہائیڈرینٹس کھلے رہیں گے اور ضروریات کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

ابتدائی طور پر کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ لگتے ہی علاقہ مکینوں کی مدد سے سامان کی بڑی تعداد محفوظ کرلی گئی تھی لیکن اس کے باوجود دیگر سامان نذر آتش ہوا ہے جو مکینوں کے لیے نقصان کا سبب ہوگا۔

بچوں کے اسپتال میں آگ لگنے سے نوزائیدہ بچی جاں بحق

جائے وقوع پر پولیس، فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ آگ کی وجہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں