بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

موسم

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی


اسلام آباد: بالائی خیبرپختو نخوا کے پہاڑی علاقے، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند پڑسکتی ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کی صبح ہلکی کہر پڑی جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت ساتھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو زیادہ سے زیادہ 13 تک جا سکتا ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مری میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ لاہور، قصور، شیخوپورہ،  ننکانہ صاحب، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یارخان کے بعض علاقوں میں دھند پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سند کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، جیکب آباد اورلاڑکانہ میں دھند پڑے گی۔

کراچی کا موسم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خشک اور رات سرد رہے گا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس میں 9 درجے اضافے کا امکان ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر، چترال، دیر، کالام، مالاکنڈ، شانگلہ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں