عظمیٰ بخاری کا شکوہ، فوڈ اتھارٹی نے آٹا کے 30 تھیلے بھجوادیے


لاہور: گزشتہ روز مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری نے آٹا نہ ملنے کا شکوہ کیا جس کے بعد آج پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ان کے گھر آٹے کے کئی تھیلے بھجوا دئیے۔

چیئرمین فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز پنجاب حکومت سے آٹا بھجوانے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا اگر اتنا آٹا موجود ہے تو میرے گھر بھی بھیجوا دیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے آٹے کے تھیلے ان کے گھر بھجوا دیئے۔

عمر تنویر بٹ نے کہا کہ عظمٰی بخاری نے کل حالات حاضرہ کے پروگرام میں آٹا نہ ملنے کا ذکر کیا تھا۔

اس حوالے سے عظمیٰ بخاری نے مؤقف اپنایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صبح سویرے  میرے گھر کےباہر تماشا لگایا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے گھر کی گھنٹی بجا کر کہا کہ میڈم آٹا لے لیں اور 30-40 تھیلے میرے گھر کے باہر رکھ دیے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے کل ایک ٹاک شو میں کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں بھی آٹا نہیں مل رہا، پنجاب حکومت کے کہنے پر میرے گھر کے باہر تماشا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ہی اس نا اہل حکومت کو بتانا ہے کہ پنجاب میں آٹا کہاں کہاں نہیں مل رہا تو یہ استعفے دیں اور گھر چلے جائیں۔


متعلقہ خبریں