ماہرہ خان کی سادگی پر مداح عش عش کر اٹھے

ماہرہ خان کی سادگی پر مداح عش عش کر اٹھے

 اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی تو ہمیشہ ہی مرکزِ نگاہ رہی ہے مگر اب ان کی سادگی کے بھی ہر طرف چرچے ہونے لگے ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر افقی فریم میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کے مداح عش عش کر اٹھے ہیں۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان نے اپنے 50 لاکھ مداحین کے ساتھ افقی فریم میں تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ کسی نے کہا تھا ’تصویر ایڈجسٹ کر لیں۔۔۔ بھائی ہم نہیں ہوتے ایڈجسٹ۔‘

 

View this post on Instagram

 

Someone suggested adjusting the photo.. bhai hum nahi hotay adjust ✌🏼

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تصویر میں ماہرہ خان آسمانی رنگ کے لیس لگے لباس میں انتہائی دلکش لگ رہی تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اس وقت اپنے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا جب انہوں نے اپنی ایک خوبصورت تصویر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی تھی کہ کیا یہ پیار ہی ہے جو میں محسوس کر رہی ہوں؟

ان کی اس تحریر سے مداحوان نے یہ تاثر لیا تھا کہ شاید ماہرہ خان کو ان کی زندگی کا ساتھی مل گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Is this love that I’m feelin’ ?

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز