لاہور میں رواں سال کی ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات


لاہور: لاہور شہر میں رواں سال کی ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات رونما ہوگئی، نقاب پوش دو ڈاکو گھر سے ایک کروڑ چونتیس لاکھ روپے نقدی اور پچاس تولہ سونا اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج  میں برقع پوش ڈاکو کو اپنے ساتھی کو ہربنس پورہ کے علاقے میں واقع گھر میں داخل کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ نقاب پوش ڈاکو گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بناکر سونے اور پیسوں سے بھری تجوری آٹھا کر باہر لے آتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ڈاکو موٹر سائیکل پر چوری کا سامان رکھ کر آرام سے فرار ہوجاتے ہیں جبکہ اہلخانہ میں سے ایک بچہ اور ایک خاتون گھر کا گیٹ کھول کر بے بسی کےعالم میں دونوں ڈاکوؤں کو فرار ہوتے دیکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہری یاسین  نے زمین خریدنے کے لیے پیسے گھر میں رکھے تھے۔

ذرائع کے مطابق شہری کی جانب سے مقدمے کے اندارج کے لیے پولیس کو درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں