تیزاب گردی کیس، مجرم کو 34 سال قید کی سزا


لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تیزاب گردی کے مجرم کو مجموعی طور پر 34 سال قید کی سزا سنا دی.

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج نے تیزاب گردی کیس کے دلائل مکمل ہونے پر مجرم ہمایوں مسیح کو اقدام قتل،تیزاب گردی اور انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت سزا سنادی

عدالت نے مجرم کو مجموعی طور پر 34 سال قید کی سزا جبکہ 12 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنادی۔

پراسکیوشن کے مطابق ہمایوں مسیح نے ذاتی رنجش کی بنا پر نازیہ بی بی پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس سے خاتون کا چہرہ جھلسنے کے ساتھ ایک آنکھ ضائع ہو گی تھی۔

پراسکیوشن کے مطابق مجرم کے خلاف مقدمہ فیکٹری ایریا تھانہ میں درج کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں