بھکر: بھکارنوں نے آٹے کی چوری شروع کردی

بھکر: بھکارنوں نے آٹے کی چوری شروع کردی

بھکر: ملک میں موجود آٹے کے بحران نے عام افراد کے ساتھ ساتھ ڈاکوؤں اور بھکاریوں کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔ آٹے کا تھیلا چھینے جانے کے بعد اب بھکارنوں کے آٹا چوری کرنے کا واقعہ سامنے آگیا ہے۔

ہشیار: فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے 15 کلو آٹے کا تھیلا لوٹ لیا

ہم نیوز کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے کوٹلہ جام میں آٹے کی بھیک مانگنے والی بھکارنوں کو جب مراد بر آتی نظر نہ آئی تو انہوں ںے چکی سے آٹا چرالیا۔

مہنگے آٹے کی چوری کا علم ہونے پر چکی مالک نے باقاعدہ پیچھا کرکے بھکارنوں کو پکڑا اورچرایا گیا آٹا برآمد کرلیا۔ اس موقع پر جب بعض افراد نے مداخلت کرکے کہا کہ چھوڑ دو انہیں جانے دو تو چکی مالک نے فوراً کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ آٹا بہت مہنگا ہوگیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جس دوران چکی مالک کی دیگر افراد سے گفت و شنید ہو رہی تھی تو اسی دوران موقع مناسب دیکھ کر چور بھکارنیں جائے وقوعہ سے فرار ہوگئیں۔ چکی مالک نے بہر حال اس بات پر شکر ادا کیا کہ اس کا چوری شدہ آٹا واپس مل گیا۔

عظمیٰ بخاری کا شکوہ، فوڈ اتھارٹی نے آٹا کے 30 تھیلے بھجوادیے

فیصل آباد میں گزشتہ روز ایک عرضی نویس سے اس وقت موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کر 15 کلو آٹے کا تھیلا لوٹ لیا تھا جب وہ موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا۔ متاثرہ شخص نے اس کی تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ اس کا لوٹا ہوا آٹا واپس دلایا جائے۔


متعلقہ خبریں