بچی سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مقتولہ کا سگا چچا نکلا


حیدر آباد: ٹھٹھہ کے ساحلی شہر گھوڑا باری تھانہ کی حدود میں سات سالہ بچی دعا ملاح کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم ارشاد ملاح کی ڈی این اے رپورٹ آگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ کا سگا چچا ہے اور رپورٹ کے مطابق ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔ پولیس نے ملزم ارشاد ملاح اور مقتولہ کے نمونے اور کپڑے ڈی این اے کے لیے بھجوائے تھے۔

پولیس نے ملزم ارشاد ملاح اور اس کے ساتھی سکندر شاہ کو واقعے کے دوسرے دن ہی گرفتار کر لیا تھا۔

ایک ماہ قبل ور شہر کے نواحی گوٹھ محمد خان چانڈیو کی رھائشی دوسری کلاس کی طالبہ دعا ملاح گھر کے باھر کھیلتے ھوئے غائب ھوگئی تھی

دوسرے دن اس کی نعش قریبی کھیت سے ملی تھی، پولیس نے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔


متعلقہ خبریں