ٹوکے کے وار سے باپ بیٹے سمیت تین افراد قتل، تین زخمی


گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد میں حملہ آور ملزمان نے ٹوکے کے وار سے باپ بیٹے سمیت تین افراد قتل اور تین کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق گھر کے ملازمین نے ڈیرہ مالک اور سابق یو سی کونسلر ذکاء اللہ چیمہ، اس کا بیٹا عتیق اور بھائی شفاعت اللہ کو ٹوکے سے وار کر کے قتل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان رفیع اور شفیع نے ٹوکے کا وار کر کے تینوں کے سر تن سے جدا کر دیے۔ ٹوکے سے وار میں مقتولین کا ایک بھائی اور دو بھتیجے شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین نے آج 6 کروڑ روپے میں 17 ایکڑ اراضی فروخت کی تھی، ملزمان نے رقم ہتھیانے کی نیت سے انکو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد موٹرسائیکل پرموقع سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کی تلاشی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں