چکیوں کو گندم کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا


لاہور: صوبائی داروالحکومت میں آٹے کی قلت پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے چکیوں کو گندم کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کے مطابق ضلعی انتظامیہ 1,375 روپے فی من گندم کی فراہمی چکیوں کو یقینی بنا رہی ہے۔ شہر میں چکیوں کو گندم کی فراہمی سے آٹا پسائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ چکی پر آٹا 45 روپے کلو پر دستیاب ہے۔ کسی بھی چکی مالک کو 45 روپے فی کلو سے زائد آٹا فروخت نہیں کرنے دیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ چکی مالکان کی جانب سے 45 روپے فی کلو آٹا کی فروخت کا عمل قابل تحسین ہے۔


متعلقہ خبریں