’عثمان بزدار کیخلاف فواد چوہدری کا بیان ٹھیک نہیں‘

ALI MUHAMMAD KHAN

اسلام آباد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بیان ٹھیک نہیں ہے۔ فواد چوہدری پارٹی میں وزیر اعلی کیخلاف بات کریں پبلک میں نہیں۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کا اختیار وزیر اعظم عمران خان کا ہے، جنہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو منتخب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہتری کی گنجائش ہے، لیکن بات پارٹی میں ہونی چاہیئے پبلک میں نہیں۔


متعلقہ خبریں