پی آئی اے: چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز مظہر نگراں مقرر

پی آئی اے: چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز مظہر نگراں مقرر

کراچی:  پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے روزمرہ کے امور کی انجام دہی کے لیے چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز مظہر کو نگراں مقرر کردیا گیا ہے۔

سربراہ پی آئی اے کی کام جاری رکھنے کی استدعا مسترد، اختیارات بورڈ آف گورنرز کو منتقل

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا ہے جس کا اہم اجلاس گزشتہ روز کراچی کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ منعقدہ اجلاس میں پی آئی اے کے روز مرہ کے امور کی انجام دہی اور چیئرمین کے اختیارات استعمال کر نے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں بورڈ کے اراکین نوید ملک، طارق کرمانی اور عاطف باجوہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

پی آئی اے سے جعلی ڈگری والوں کو نکالنے کا فیصلہ، تفصیلات طلب

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن طارق کرمانی نے بینکاک سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری ایوی ایشن نے بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی شرکت یقینی بنائی۔

 


متعلقہ خبریں