وزیراعظم عمران خان سے ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی ملاقات

ڈیوس:وزیر اعظم عمران خان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر اور صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے ملاقات کی ہے۔ غیر رسمی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔

پاکستان میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ایوانکا ٹرمپ کی پیشکش

امریکی صدر کی صاحبزادی زلفی بخاری سے دورہ امریکہ کے موقع پر ملاقات کرچکی ہیں جس میں انہوں ںے پاکستانی خواتین  کو بااختیار بنانے کے لیے مدد کرنے کی پیشکش کی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اس وقت سوئزرلینڈ کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، عالمی اقتصادی فورم کے بانی چیئرمین پروفیسر کلاس شواب سمیت مختلف ممالک کے سربراہان، عالمی اداروں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان کا شراکت دار بن سکتا ہے، وزیراعظم

وزیراعطم نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کیا اور مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اردن کے وزیراعظم عمر رزاق نے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں