اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

 اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 561 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 120 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

 

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انتہائی مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر65 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

بدھ کے روز کاروبار 100 انڈیکس میں 65 پوائنٹس کمی سے 42561 کی سطح پر بند ہوا۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 626 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

اسکرین شاٹ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ اتار چڑھاو کا شکار رہی اور 118,312,090 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,298,284,622 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلارجحان دیکھاگیا جس کے بعدمارکیٹ121پوائنٹس کی کمی سے42ہزار626کی سطح پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر338 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 205کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ120کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کی بلندترین سطح 42,965جبکہ کم ترین سطح 42,338ریکارڈ کی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر20 پیسے کے اضافے سے154.80 سے بڑھکر 155روپے پربندہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر1پیسے کے اضافے سے 154 روپے60پیسے پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں