اضطرابی کیفیت میں کمی کی ورزشیں

اضطرابی کیفیت میں کمی کی ورزشیں

فائل فوٹو


اس دور کی مصروف ترین زندگی میں اکثر لوگ کسی نہ کسی موقع پر اضطرابی کیفیت کا شکار ہو جاتے ہیں جس کے سبب پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے اضطراب سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے۔ اضطرابی کیفیت سے نجات حاصل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل میں کچھ مشقیں دی جارہی ہیں جو آپ کو جلد آرام کرنے میں مدد فراہم کرسکیں۔

آرام سے سانس لیں

جب آپ اضطراب محسوس کررہے ہوں تو آپ کی دل کی دھڑکن اور سانس لینے میں قدرے تیزی آتی ہے۔ آپ کو پسینہ آتا اور سر چکرانے لگتا ہے۔ ایسی کیفیت میں سانس کو قابو میں رکھنا آپ کے جسم اور دماغ کو سکون بخش سکتا ہے۔

پرسکون اور آرام دہ جگہ پر بیٹھ جائیں۔ اپنا ایک ہاتھ سینے پر اور دوسرا اپنے پیٹ پر رکھیں۔ جب آپ گہری سانس لیں گے تو آپ کا پیٹ آپ کے سینے سے زیادہ بڑھ جائے۔ ناک کے ذریعے سانس اندر لے جائیں اور منہ سے خارج کریں۔ ایسا کرنے سے اضطرابی کیفیت آپ کمی محسوس کریں گے۔

تخیل کا استعمال

پسندیدہ جگہ کی سیر سے ذہنی سکون ملتا ہے لیکن اگر اضطرابی کیفیت میں ایسی جگہ کا خیال ذہن میں لا کر اس کی تصویر بنائی جائے تو اس سے بھی کافی فاقہ ہوتا ہے۔ جب آپ اضطراب محسوس کریں تو پرسکون جگہ پر بیٹھ کر اپنی پسندیدہ جگہ کا خیال ذہن میں لائیں چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو۔

پٹھوں کو آرام دیں

طبیعت میں اضطراب ہو تو آپ کو اپنے پٹھوں میں بھی تناؤ محسوس ہوسکتا ہے۔ پٹھوں کا یہ دباؤ اضطرابی کیفیت کو سنبھالنے میں زیادہ مشکل بنا سکتا ہے۔ پٹھوں کا تناؤ کم کرکے بھی آپ عام طور پر اپنی اس کیفیت سے نکل سکتے ہیں۔

پٹھوں کا تناؤ کم کرنے کیلئے پرسکون اور آرام دہ جگہ پر بیٹھ جائیں۔ آنکھیں بند کریں اور اپنی سانس لینے پر توجہ دیں۔ اپنی ناک سے سانس اندر لے جائیں اور منہ سے خارج کریں۔ اپنی مٹھیاں سختی سے بھینچیں اور اپنے ہاتھ میں محسوس ہونے والے تمام تناؤ پر غور کریں۔

گنتی

آپ کو طبیعت میں جب بھی اضطراب محسوس ہو کسی پر سکون جگہ پر بیٹھ جائیں اور ایک سے دس تک گنتی گنیں۔ گنتی آپ کو آرام دے سکتی ہے کیونکہ اس سے آپ کو اپنی پریشانی کے علاوہ کسی اور چیز پر توجہ دینے کا موقع ملتا ہے۔


متعلقہ خبریں