غربت کے سبب کراچی میں ایک اور خودکشی

غربت کے سبب کراچی میں ایک اور خودکشی

فائل فوٹو


کراچی: تین کروڑ آبادی والے شہر کراچی میں غربت کے سبب ایک اور نوجوان نے زہریلا مشروب پی کر خود کشی کرلی اور اپنے بچوں کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ریحان نامی نوجوان جیولری شاپ پر ملازمت کرتا تھا اور دہلی کالونی کے علا قے میں کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔ نوجوان نے گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے اور معاشی پریشانی سے تنگ آکر زہریلا مشروب پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ گیارہ سالہ بیٹی اور 8سالہ بیٹے کو بھی شربت پلا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔

بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جس کے سبب نواجوان کی بیٹی اور بیٹے کی جان بچ گئی۔ متوفی کی بیٹی منیزہ نے پولیس کو ابتدائی بیان قلمبند کرادیا ہے جس کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

غربت، بڑھتی مہنگائی اور معاشی پریشانی کے سبب19 جنوری کو سرجانی یارو گوٹھ میں بھی بے روزگاری سے تنگ نوجوان نوید نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

قبل ازیں ابراہیم حیدری میں نو جنوری کو بے روزگار نوجوان میر حسن نے  بھی غربت سے تنگ آکر خودسوزی کرلی تھی۔


متعلقہ خبریں