پاکستان کا غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ


راولپنڈی : پاکستان نےزمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کی رینج 290 کلومیٹر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غزنوی میزائل مختلف قسم کے وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربہ پاک فوج کی اسٹریٹجک کمانڈ فورسزکی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے،جس کا مقصد دن اوررات میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔


بتایا گیا ہے کہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے مشقوں کامشاہدہ کیا۔

دوسری جانب صدر، وزیراعظم اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کامیاب تجربے پرقوم کومبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے میزائل تجربے میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک فورسزکی صلاحیتوں پرمکمل اعتماد ہے۔


متعلقہ خبریں