حریم شاہ کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان


ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی اختیار کرکے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’میں حریم شاہ بطور کارکن پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اور مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں!‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’تبدیلی جائے جہنم میں‘۔

سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے اب سیاست سے وابستگی کو بھی اپنی ٹویٹس کا موضوع بنایا اور بتایا ہے کہ وہ اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہیں بلکہ اب ان کی وابستگی مسلم لیگ ن سے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی وڈیوز اور تصاویر حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہوتی رہی ہیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھونچال بپا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں