کرونا وائرس، پی آئی اے کا بیجنگ ائیر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ


لاہور:  چین میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے حفاظتی اقدامات کے طور پر مسافروں کی بیجنگ ائر پورٹ پر پروازوں کی روانگی سے قبل ابتدائی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس حوالے سے بیجنگ میں قومی ائیر لائن کی انتظامیہ اور فضائی عملے کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے وفاقی ادارہ صحت سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی بیجنگ سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی سکریننگ کے ضروری اقدامات کرے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بیجنگ سے اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلاتی ہے۔

دریں اثناء ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانب سے بیجنگ سے اسلام آباد کے لیے کسی بھی پرواز کو بند نہیں کیا گیا ہے۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن نے کرونا وائرس کے پھیلنے کے باعث خود پروازیں بند کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی کوئی بھی پرواز لاہور سے چین کے لیے اڑان بھرے گی نہ چین سے لاہور آئے گی۔ نجی ائیر لائن کی پروازوں کا نیا شیڈول ایک ہفتے کے بعد جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں