آئی جی سندھ جیسا کمزور افسر کبھی نہیں دیکھا، مراد علی شاہ


کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام جیسا کمزور افسر آج تک کبھی نہیں دیکھا، میں نے ان کو چلانے کی کوشش کی لیکن وہ نااہل ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی بن جائےتو یہ لمحہ فکریہ اور پریشان کن ہے۔ یہاں تو صوبے میں آئی جی  پارٹی بن جاتے ہیں۔ اگر کوئی بھی افسر صوبے کے منتخب ایوان کےخلاف جائے گا تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کپتان ہیں، مگر افسر بدلتے وقت پوچھتے نہیں ہیں۔ آئی جی نے پہلے کرکٹ کی بات کی، آپ کا کام کرکٹ کھیلنا نہیں آپ پولیسنگ کرو۔

انہوں نے کہا کہ ایک اے آئی جی اور تین ڈی آئی جیز کے علاوہ 7 ایس ایس پیز اور ماتحت عملہ کے تبادلے کے حوالے سے بتایا جائے اگر میں نے کسی ایک کو کسی مخصوص جگہ لگانے کی کوشش ہو یا کہا ہو۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیراعظم سے باالمشافہ گفتگو کی اور فون پر بھی بات ہوئی۔ ، وزیراعظم سے کہا کہ آئی جی اس قابل نہیں کہ  وہ پولیس کا محکمہ چلا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ آپ نئے آئی جیز کےنام بھیج دیں اور میں نے خود وزیر اعظم  کو  پہلے تین اور بعد میں دو نام بھیجدیے ہیں۔ اب وزیر اعظم سنادھ آئیں گے تو معاملہ ان کے سامنے رکھیں گے۔

رکن اسمبلی خرم شیر زمان کے ٹوکنے پر مراد علی شاہ بولے، ہم جواب دیں گے تو جواب نظر آئے گا۔ میں تو وزیر اعلیٰ ہوں اور اگر دو حکومتوں کے مابین بات ہوتی ہے تو اسمبلی میں اپوزیشن کو بتانا لازمی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کسی بھی افسر کا میڈیا پر جانا منع ہے۔ پولیس نے میران نام یوسف ٹھیلے والے سے جوڑ دیا گیا۔ میرا بھلا یوسف ٹھیلے والے سے کیا تعلق ہے۔ اپوزیشن کو پوری اجازت ہے اس حوالے سے انکوائری  کسی بھی جج سے کرا دیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے امن  کو ہم نے بڑی مشکل سے درست کیا ہوا ہے۔ عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کا شکر گذار ہوں جنہوں نے میرے خلاف لگے الزامات کے جواب میں آج اور کل والہانہ مظاہرے کیے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف ہمارے پاس بہت زیادہ ثبوت ہیں۔ میرے حلقے شکار پور میں پولیس ایرانی تیل چوری اور لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ الزامات کے خلاف ہم پر فورم جائیں گے، میں نے قانون نوٹس جاری کیا ہے، امید ہے انصاف ملے گا۔

آج کی کارروائی کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں