ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے عمران خان حکومت کا پول کھول دیا، شہباز شریف

فائل فوٹو


لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے عمران خان حکومت کا پول کھول دیا ہے۔

بدعنوانی میں اضافہ، حزب اختلاف کی حکومت پر کڑی تنقید

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے استفسار کیا کہ دن رات چور چور اور ڈاکو کا راگ الاپنے والے اب کیا کہیں گے؟

موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ کے بعد تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ چور مچائے شور۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی حکومت ناکام ترین حکومت ہے۔

پاکستان میں بدعنوانی کم ہونے کے بجائے بڑھنے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی پیداوار میں خود کفیل پاکستان آج گندم کی قلت کا شکار ہو گیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 2018 کی ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس‘ میں پاکستان کا اسکور 33 تھا جو 2019 میں 32 ہوگیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔


متعلقہ خبریں