اسلام آباد: پیٹ کے کیڑے مار دوا پینے والے بچے اسپتال پہنچ گئے

اسلام آباد: پیٹ کے کیڑے مار دوا پینے والے بچے اسپتال پہنچ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک سرکاری اسکول میں زیرتعلیم بچوں کو پیٹ کے کیڑے مار دوا دی گئی تو ان میں سے دو درجن بچوں کو اسپتال میں داخل کرنا پـڑ گیا۔ داخل کیے جانے والے بچوں میں سے دو کی حالت کو اسپتال نے تشویشناک قرار دیا تھا۔

بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کا مسئلہ،حکومت کا اہم اقدام

ہم نیوز نے بچوں کے والدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایف جے اسکول کے 70 بچوں کو پیٹ کے کیڑے مار دوا دی گئی تو ان میں سے 25 کو فیڈرل چک شہزاد اسپتال میں داخل کرنا پڑ گیا۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق 40 بچوں کو قریبی ڈسپنسریوں میں بھیجا گیا۔ متاثرہ بچوں کے والدین نے ہم نیوز سے بات چیت میں کہا کہ اسکول انتظامیہ نے انہیں آگاہ نہیں کیا تھا کہ وہ بچوں کو پیٹ کے کیڑے مار دوا دلوائیں گے۔

ہم نیوز نے اسپتال ذرائع سے بتایا ہے کہ متاثرہ بچوں کو زائدالمعیاد دوا دی گئی جس کی وجہ سے بچوں کی حالت زیادہ خراب ہوئی ہے۔

ملک بھر کے 15 مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو صبح 9 بجے دوا دی گئی اور دوپہر ایک بجے کے قریب انہیں اسپتال لایا گیا تھا۔ دو بچوں کی حالت کو اسپتال نے تشویشناک قرار دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی طبیعت کی خرابی کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش و تحقیق کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں