اسٹاک مارکیٹ126 پوائنٹس کے اضافے پر بند

پی ایکس ایکس: 100 انڈیکس 627 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 832 پر بند

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 126 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعےکے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 506 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 56 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

اسکرین شاٹ

کاروباری ہفتے کے آخری روز 126 پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس42633 رہا جب کہ 113,682,470 شیئرز کا لین دین ہوا جن کین مالیت 5,707,303,009 پاکستانی روپے رہی۔

 

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست اتار چڑھاو دیکھاگیا جس کے بعد مارکیٹ54 پوائنٹس کی کمی سے42ہزار506 پربندہوئی۔

دن بھرمجموعی طورپر357 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 184کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ149 کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ کل مارکیٹ کی بلندترین سطح 42,906 جبکہ کم ترین 42,439 ریکارڈ کی گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے کی کمی سے154.90 سے کم ہوکر 154.80 پرآگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 9پیسے کے اضافے سے 154.52 سے154.61 روپے پربندہوا۔


متعلقہ خبریں