مجھےوہ آئی جی چاہیے جوصوبے میں امن قائم رکھ سکے، مراد علی شاہ

سندھ میں کورونا وائرس سے 27 افراد صحتیاب ہو چکے، وزیر اعلیٰ سندھ

 خیرپور: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ‏ہمیں یس مین نہیں بلکہ وہ آئی جی چاہیے جوصوبے میں امن قائم رکھ سکے۔

خیرپور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند نااہل افسران کی وجہ سے پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پولیس کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیےاقدامات کریں گے۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ کیا منتخب نمائندے پولیس افسروں سے سوال بھی نہیں کرسکتے؟ نااہل افسروں کی نااہلی چھپانے سے بدامنی پھیلےگی۔ سندھ حکومت ہر سطح پر تحقیقات کےلیے تیار ہے۔ ایک دہشت گرد کو تو مجھ سے بھی جوڑ دیا گیا تھا۔ سندھ کے عوام مشکل دور سے گزرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ سے وفاق کی کارکردگی کا عوام کو پتہ چل گیا ہے۔ صرف پیپلزپارٹی ہی پاکستان کو مستحکم کرسکتی ہے، کیونکہ مالی مشکلات کے باوجود پیپلزپارٹی نے 2008 میں پاکستان کو مستحکم کیا تھا۔


متعلقہ خبریں