ڈرامے کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ میرے کریئر کے مشکل ترین پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’ہم ٹی وی‘ کو ایسے اچھوتے موضوع پر اتنے زبردست انداز میں ڈرامہ بنانے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں اپنی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے اس پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کیا اور جی جان سے محنت کی۔
سونیا حسین نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ ذہنی صحت کے متعلق بات کریں، ہم نے اپنے ڈرامے کے ذریعے بھی یہی پیغام دیا ہے کہ ایسے مریضوں سے کیسا برتاؤ کرنا چاہیے کہ وہ نارمل زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔
انہوں نے لکھا کہ بات کریں، کیونکہ بات کرنے سے ہی آپ اپنے دکھ اور تکلیفوں کا اظہار کر سکیں گے اور ان کا مداوا ممکن ہو سکے گا۔