بلوچستان کابینہ میں دو وزراء کی شمولیت


کوئٹہ:بلوچستان کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے اور دو مزید وزراء شامل کیے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسرار یار محمد رند کو تعلیم سکینڈری و ہائر ایجوکیشن جبکہ مٹھا خان کاکڑ کو لائیو اسٹاک کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

سردار یار محمد رند تحریک انصاف جبکہ مٹھا خان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پھر آمنے سامنے

دوسری جانب کچھ روز قبل ہم نیوز نے خبر شائع کی تھی کہ سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو وزیر اطلاعات کا اضافی قلمدان جبکہ سعید غنی کو تعلیم کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کا قلمدان کئی ماہ سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے پاس ہے۔


متعلقہ خبریں