پنجاب: ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ن لیگ نے کمر کس لی


لاہور: پنجاب میں مسلم لیگ نواز نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی لانے کی تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ پنجاب نے پارلیمانی پارٹی کا مشاورتی اجلاس پیر کے روز پنجاب اسمبلی میں طلب کرلیا جو اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی صدارت ہو گا۔

مزید پڑھیں: ’عثمان بزدار کی نہیں، عمران خان کی ٹیم ہیں‘

مسلم لیگ ن نے اپنے تمام ارکانِ اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ممکنہ ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ان کے مطابق تبدیلی سے پہلے نون لیگ نے کارکنوں اور عوام کو متحرک کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں شہباز شریف کی جانب سے ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی: ناراض اراکین نے حلف اٹھا کر سپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ بنا لیا

ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت کے ناراض ارکان، آزاد ارکان اور اتحادیوں سے رابطوں کی ہدایات پر عملدرآمد کی حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ پنجاب میں ن لیگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

پنجاب اسمبلی میں نون لیگ کے 166 ارکان ہیں۔

 


متعلقہ خبریں