12 سالہ افغان بچے کو علاج کیلئے پاکستان کا ویزہ مل گیا


اسلام آباد: سوشل میڈیا پر علاج کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل کے بعد افغانستان سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ سیرت اللہ وردک کو علاج کیلئے پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا۔

افغان بچے کی مدد کی اپیل پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متعلقہ حکام کو بچے کو ویزہ جاری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

افغانستان میں ڈاکٹرز کی ہدایت پر 12 سالہ افغان بچے سیرت اللہ وردک کو علاج کیلئے پاکستان آنا تھا۔

بچے کے ورثاء نے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر خارجہ سے ویزہ کے اجراء کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کی خصوصی ہدایت پر افغان بچے کو فوری طور پر ویزہ جاری کر دیا گیا ہے

ویزہ جاری ہونے کے بعد  سیرت اللہ وردک نے اظہار تشکر کیلئے سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو پیغام بھی نشر کیا۔


متعلقہ خبریں