سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق 150 روپے فی تولہ مہنگا ہوکر 90300 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 128 روپے بڑھ کر 77418 روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے اضافہ

عالمی بازار میں سونا پانچ ڈالر بڑھ کر 1559 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 20 پیسے اضافہ ہوگیا جس کے بعد اس کی قیمت 155 روپے ہوگئی۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.65 روپے میں فروخت ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 126 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں