رانا ثنا اللہ یو ٹرن پر یقین نہیں رکھتے ہیں، شہباز شریف

فوٹو: فائل


لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ یو ٹرن پر یقین نہیں رکھتے ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی عمران خان کو بھی ایسے الفاظ سے پکارے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے رانا ثنا اللہ کے متعلق انتہائی تضحیک آمیز گفتگو کی۔

رانا ثنا اللہ پر فردجرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی

ہم نیوز کے مطابق وہ ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پی ایم ایل (ن) پنجاب کے صدر اور قابل احتام شخص ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائد کا آج بھی ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ میاں صاحب کو آئندہ ہفتے اسپتال میں داخل کروا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اینجوگرام کے ذریعے دل کی بند شریانوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ انجیوگرم ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی ادویات کا گردوں پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گروں میں تکلیف کے پیش نظر شریانوں کی امجنگ کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کی مقدار کو کم رکھا جائے گا۔

حسین نوازنے کہا کہ سرجن کی دستیابی کے بعد ہی دن بتا سکوں گا لیکن آئندہ ہفتے وہ ہرصورت میں اسپتال میں داخل ہوجائیں گے۔

‘پرویز الہٰی کو شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کر چکے ہیں’

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بائی پاس آپریشن کے امکان کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں