آرمی چیف سے جاپان کے سینئیر نائب وزیرخارجہ کی ملاقات


 اسلام آباد: جاپان کے سینئیر نائب وزیر خارجہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمعہ کے روز ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جانب سے جاری بیان کے مطابق  جاپان کے سینئر ڈپٹی وزیر برائے امور خارجہ کاناسوگی کینجی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف سے بات چیت کرتے ہوئے جاپانی سینئرڈپٹی وزیر نے کہا کہ خطےمیں کشیدگی روکنے کیلئے پاکستان کا کردارقابل قدرہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی سینئرڈپٹی وزیر نے کہا کہ جاپان دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے۔


متعلقہ خبریں