5 فروری کو تمام پاکستانی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے گھروں سے باہر نکلیں، وزیراعظم

پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5 فروری کو تمام پاکستانی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے گھروں سے باہر آجائیں۔

یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی خواہ وہ ملک میں رہتے ہوں یا بیرون ملک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 فروری کو گھروں سے باہر نکلیں۔

عمران نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو سفاک نسل پرست مودی سرکار کے 9 لاکھ فوجیوں نے تقریباً 6 ماہ سے سخت محاصرے میں جکڑ رکھا ہے۔، کی حمایت میں 5 فروری کو گھروں سے نکلیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فاشسٹ اور نسل پرست مودی انتظامیہ نے کشمیروں کو محبوس کر رکھا ہے۔

ہر سال 5 فروری کو پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں