گزشتہ ایک ہفتے میں 15اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا, ادارہ شماریات


اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ  میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے جاری رپورٹ میں کہا ہے ایک ہفتے میں دالیں، گائے کا گوشت اور چائے بھی مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں چکن برائلرمرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 167 روپے مہنگا ہوا۔

ایک سال قبل چینی کی قیمت 59 روپے 3 پیسے فی کلو تھی، ایک ہفتے میں چینی کی قیمت 74.29 سے بڑھ کر 77 روپے 89 پیسے فی کلو ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ایک سال میں چینی 18 روپے 86 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں چینی 3 روپے 60 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔


متعلقہ خبریں