یورپین پارلیمنٹ میں بھارتی شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف مشترکہ تحریک جمع


اسلام آباد: یورپین پارلیمنٹ میں بھارتی شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف مشترکہ تحریک جمع کرا دی گئی ہے

تحریک یورپین پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد رکن شفق محمد نے دیگر اراکین کے ہمراہ جمع کرائی ہے۔ تحریک کا مقصد بھارتی شہریت کے متنازع قانون کے خلاف قرارداد کی منظوری ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک کو یورپین پارلیمنٹ کے مختلف گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔ تحریک میں نسل پرستی کے خلاف متعدد عالمی قوانین کا حوالہ دیا گیا ہے۔

جمع کرائی گئی تحریک میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہریت کا متنازع قانون میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے۔ بھارتی شہریت کا متنازع قانون بھارتی آئین کی شق 14 اور 15 کے منافی ہے۔

تحریک میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہریت کا متنازع قانون کے خلاف مظاہروں میں 37 شہری ہلاک، 175 زخمی اور ہزاروں گرفتار ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں