پشین: پریشر کوکر پھٹنے سے تین بھائیوں سمیت چار بچے جاں بحق

پشین: پریشر کوکر پھٹنے سے تین بھائیوں سمیت چار بچے جاں بحق

پشین: پریشر کوکر پھٹنے سے چار بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں پیش آیا۔

12 سالہ افغان بچے کو علاج کیلئے پاکستان کا ویزہ مل گیا

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ سرخاب مہاجر کیمپ میں ایک گھر کے اندر پریشر کوکر پھٹنے سے تین بھائیوں سمیت چار بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ دو بچے زخمی ہیں۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں عطا الرحمن کی عمر آٹھ سال، جانان خان کی عمر 13 سال اور بی بی رحمانیہ کی عمر سات سال معلوم ہوئی ہے جب کہ ایک بچے کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی بچوں میں 12 سالہ نثار خان اور سات سالہ حبیب اللہ شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا: گمشدہ و لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے ’میرا بچہ الرٹ‘

ہم نیوز کے مطابق جاں بحق بچوں کی نعشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ شدید زخمی بچوں کو طبی امدا کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں