پاکستان میں امن و امان کا برطانیہ نے اعتراف کرلیا: ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کو بڑی پیشرفت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کریڈٹ عوام اور پاکستان کی مسلح افواج کو جاتا ہے۔

آر ایس ایس سوچ رکھنے والی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو نیا رخ دیا ہے، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے جاری کردہ بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب، ترکی اور ملائیشیا بھی سیاحت کے فروغ میں پاکستان کی مدد کریں گے۔

برطانیہ کے پاکستان میں متعین ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ نئی ٹریول ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کے لیے پاکستان کے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے مؤقف اپنایا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں ہمارا کیس میرٹ پر دیکھا گیا تو پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

‘برطانیہ اور پاکستان ملکر بدعنوان عناصر سے وصولیاں کر سکتے ہیں‘

دفتر خارجہ نے بھی برطانوی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کو مثبت قرارد یتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام سفری ہدایات میں تبدیلی پر برطانوی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی شہریوں کے پاکستان کےسفر سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔


متعلقہ خبریں