پاک بنگلہ دیش ٹی20 سیریز قومی ٹیم نے جیت لی

پاک بنگلہ دیش سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

فائل فوٹو


لاہور: دوسرے ٹی20 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال65، عفیف حسین 21 اورمحمود اللہ 12، مہدی حسن 9 اور لٹن داس نے 8 رنز بنائے جب کہ محمد نعیم صفر پرآؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمدحسنین 2، شاہین شاہ آفریدی،شاداب خان اورحارث رؤف ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ اور بابر اعظم نے بالترتیب 67 اور 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

احسن علی بنگلہ دیش کے خلاف دو سرے ٹی20 میں کوئی رنز بنائے بغیر شفیع الاسلام کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی جب کہ بابراعظم نے پرانے کھلاڑیوں کو ایک بار پھر آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ شعیب ملک نے حریف ٹیم کیخلاف شاندار نصف سنچری کے ساتھ  کم بیک کیا۔

پاکستان کی طرف سے پہلا میچ کھیلنے والے احسان علی نے چھتیس رنز بنائے اور حارث روف نے  پہلی انٹرنیشنل وکٹ حاصل کی۔ ایک سو بیالیس رنز ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

محمد حفیظ کی مزاحمت انیس رنز پر دم توڑ گئی انہیں مستفیض الرحمان نے آوٹ کیا۔ شعیب ملک اور احسان علی کے درمیان اکتالیس رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ احسان علی کو امین الاسلام نے چھتیس کے انفرادی اسکور پر آوٹ کیا۔

ایک سو سترہ کے مجموعی اسکور پر افتخار احمد سولہ رنز بنا کے آوٹ ہو گئے۔ شعیب ملک نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔

عماد وسیم  صرف چھ رنز ہی بنا سکے اور قومی ٹیم نے ایک سو بیالیس رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکتالیس رنز بنائے۔ تمیم اقبال انتالیس رنز بنا کے رن آوٹ ہوئے۔ لٹن داس بھی تیز رنز لینے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔

محمد نعیم کو شاداب خان نے پویلین کی راہ دکھائی اور حارث روف نے عفیف حسین کو کلین بولڈ کر کے انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔ شاداب خان اور شاہین آفریدی نے بھی ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔


متعلقہ خبریں