شادی کے بعد یاسر حسین کا دنیا سے پوشیدہ روپ سامنے آگیا

شادی کے بعد یاسر حسین کا دنیا سے پوشیدہ روپ سامنے آگیا

اداکاری اور میزبانی میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے یاسر حسین نے حال ہی میں اداکارہ اقرا عزیز سے شادی کی ہے جس کے بعد ان کا نیا روپ سامنے آگیا ہے جو پہلے کبھی بھی کسی نے نہیں دیکھا تھا۔

اقرا اور یاسر کی نوبیاہتا جوڑی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے اپنی مصروفیات شیئر کرتی رہتی ہے اور انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنانا نہیں بھولتی۔

حال ہی میں اقرا عزیز نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یاسر حسین کو باورچی کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ اداکار کو بازار سے تازہ سبزیاں، گوشت خریدتے اور اقرا عزیز کے لیے کھانا بناتے دکھایا گیا ہے۔

یاسر حسین نے سب کچھ اپنی اہلیہ اقرا عزیز کی پسندیدہ ڈش پلاؤ بنانے کے لیے خریدا اور ایک ماہر شیف کی طرح پلاؤ بنایا بھی۔

اس سب پر اقرا خوشی سے پھولے نہ سمائیں اور اپنے شوہر کی ان کو خوش کرنے کی کاوش سے اتنی متاثر ہوئیں کہ یاسر کے بنائے گئے پلاؤ کو پیار کا پلاؤ کا نام دے دیا اور انہیں بہترین باورچی کا سرٹیفیکیٹ ۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں بہترین باورچی کا سرٹیفیکیٹ یاسر کے نام کیا۔

 

View this post on Instagram

 

Don’t miss it?‍♀️ . LINK IN BIO?

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN?? (@iiqraaziz) on


متعلقہ خبریں