سعودی حکومت نے عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کردی

حج 2019 کے لیے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی کا افتتاح

اسلام آباد: عازمین حج کے لیے بری خبر سامنے آگئی، سعودی حکومت نے 2020 کے لیے عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کردی ہے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج فیس میں اضافے کے بعد پاکستانی عازمین حج کو 300 ریال ویزہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ ویزہ فیس کیساتھ 110 ریال انشورنس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین کو ویزہ اور انشورنس کی مد میں 16 ہزار سے زائد کی رقم اضافی ادا کرنا ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے یہ فیس و انشورنس کا اضافہ رواں سال حج پیکج میں شامل کردیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام سے ویزہ فیس اور انشورنس ختم کرنے مطالبہ کردیا  تھا، لیکن سعودی حکومت نے وزارت مذہبی امور کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے کواب میں کہا ہے کہ فیس کا اطلاق صرف پاکستان پر نہیں بلکہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور  کے حکام سعودی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں کہ حجاج کے اخراجات میں کمی لائی جاسکے۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت تمام سہولیات پر 5 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس پہلے سے ہی وصول کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں