ایئرپورٹ پر گندگی، مہوش حیات برہم

ایئرپورٹ پر گندگی، مہوش حیات برہم

اسلام آباد: کراچی ایئرپورٹ پر گندگی اور تعفن کی وجہ سے مہوش حیات کا پارہ چڑھ گیا اور انہوں نے انتظامیہ کو کھری کھری سنا دیں۔

مہوش حیات کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو سماجی اور سیاسی مسائل پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔

صدارتی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے اس بار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، اداکارہ نے لکھا کہ وہ ایئرپورٹ گئیں تو وہاں کے واش روم استعمال کرنے کا تجربہ انتہائی ناخوشگوار رہا۔

مہوش حیات نے لکھا کہ واش روم انتہائی گندا اور تعفن سے بھرپور تھا یہاں تک کہ واش روم میں لال بیگ بھی موجود تھے۔

انہوں نے لکھا کہ ہ ایئر پورٹ کے واش روم کا یہ حال نہ صرف لوگوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ جو لوگ بیرون ممالک سے یہاں پہلی بار آئیں گے انہیں آپ اپنے ملک کا پہلا تاثر کیا دینا چاہتے ہیں؟ بیت الخلا کی صفائی بنیادی سہولیات میں سے ایک سہولت ہے۔


متعلقہ خبریں