ایم ایل ون کے بعد مستعفی ہوجاؤں گا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کا مقصد ایم ایل ون ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ چین کے وزیر ریلوے میرے پرانے دوست ہیں، چین ہمار اور ہم چین کے ہیں، مشکل وقت میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون ہرصورت مکمل ہوگا اور سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوں گے۔ ایک ماہ میں 5ڈرائی پورٹس کھولنے جارہے ہیں کیوں کہ ریلوے کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔

وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16ماہ میں جومسائل ہمیں ملے کسی اورحکومت کونہیں ملے، کوئی ہفتہ ایسا نہیں ہوتا جب حکومت نے کسی مسئلے سے نہ نمٹنا ہو۔

انہوں نے کہا میری خواہش ہے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگار ملے لیکن معیشت مضبوط ہوگی تو عوام کو روزگار ملے گا۔

شیخ رشید نے اعتراف کیا کہ حکومت آٹا بحران پر قابو پانے میں ناکام رہی لیکن کابینہ اجلاس میں انہوں نے آٹے کی برآمدات کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ووٹ کا لیڈر ہوں اور عمران خان جتنی میری بات مانتے ہیں وہی کافی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں مضبوط پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیے، چینی 2روپے کم ہوئی ہے آئندہ کابینہ اجلاس میں مزید کم کراؤں گا اور چینی کی قیمت میں اضافے کی ذمہ داری چینی مافیا ہے۔


متعلقہ خبریں