عوام تو پہلے ہی لائنوں میں کھڑی ہے، حریم شاہ کا عمران خان پر طنز


ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی سیاسی وابستگی کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔

حریم شاہ نے وزیراعظم کے اس بیان پر طنز کیا ہے جس میں عمران خان نے پاکستانی عوام سے اپیل کی تھی کہ پانچ فروری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ یکجہتی کیلئے گھروں سے نکل کر احتجاج کریں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خان صاحب نے پھر سے عوام کو گھروں سے نکل کر کشمیر کیلئے کھڑا ہونے کا اشارہ دے دیا۔۔ خان صاحب عوام تو پہلے سے ہی گھروں سے نکل کر آٹے کیلئے لائنوں میں کھڑی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں حریم شاہ نے لکھا کہ پہلے گندم سستی ایکسپورٹ کر دی اب زیادہ قیمت پر باہر سے خرید کر پاکستان میں ذخیرہ کرلی جائےگی، اورجب تین چار ماہ میں پاکستان میں گندم کی کٹائی شروع ہوگی تو ہم  پہلے ہی  یہاں ڈھیرلگا لیا ہوگا لہٰذا کسان سے اونے پونے داموں میں گندم خرید لی جائے گی اور پھر ایکسپورٹ کرکہ دہاڑی لگائی جائے گی۔

اس سے قبل حریم شاہ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے متعلق پی ٹی آئی سپورٹرز کے ردعمل پر بھی طنز کیا تھا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ہی ٹک ٹاک اسٹار نے ن لیگ سے اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد سے ان کے ٹویٹس میں اپوزیشن رہنماؤں جیسا اظہار رائے  دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکن کی حیثیت سے الگ ہوتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا تھا کہ’میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں!‘انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’تبدیلی جائے جہنم میں‘۔


متعلقہ خبریں