پی آئی اے نے اے ٹی آر طیارے کو قابل استعمال بنا لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پی آئی اے نے اے ٹی آر 72 طیارے کو قابل استعمال بنا لیا۔

قومی ائر لائن (پی آئی اے) انجینئرنگ ٹیم نے ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے اے ٹی آر 72 طیارے کو قابل استعمال بنا لیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اے ٹی آر طیارہ مارچ 2018 میں گراؤنڈ کیا گیا تھا تاہم انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم اور پی آئی اے کے محنتی کارکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طیارے کو قابل پرواز بنایا۔

پی آئی اے نے اپنے وسائل استعمال کر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی۔ اے ٹی آر طیارے کو آزمائشی پرواز کے بعد ہفتے کو کراچی سے سکھر کی دوطرفہ معمول کی پروازوں پی کے 536 اور پی کے 537 کے لیے آپریٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم عمران خان کو آٹا بحران سے متعلق رپورٹ بھجوا دی گئی

ترجمان کے مطابق اے ٹی آر 72 طیارے کو دوبارہ سے قابل پرواز بنانے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اے ٹی آر 72 طیاروں کی تعداد 03 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں