اراکین صوبائی اسمبلی کا عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار

فوٹو: فائل


لاہور:اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں مبینہ اختلافات کی خبریں گردش کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین صوبائی ا سمبلی سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین میں غضنفر عباس، محمد علی رضاخان خاکوانی، مامون تارڑ، خواجہ محمد داؤد سلیمانی، محمد عامر عنایت شہانی، محمد احسن جہانگیر، صاحبزادہ غزین عباسی، تیمور علی لالی، غضنفر عباس شاہ، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، سردار شہاب الدین خان، محمد اعجاز حسین، صوبائی وزراء راجہ بشارت،چوہدری ظہیر الدین اورچیف وہیب رکن پنجاب اسمبلی سید عباس شاہ شامل تھے۔

ملاقات میں اراکین پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزداراور ہمارے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے۔ ہمیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

ذرائع کے مطابق اراکین پنجاب اسمبلی نے عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ تھے، ہیں اورساتھ کھڑے رہیں گے۔ ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے سپاہی ہیں۔ عوامی خدمت کے سفر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کی عزت میری عزت ہے۔ آپ کے احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔ آپ کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے لیے تیار ہوں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ ہم نے ملکر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ پراپیگنڈا کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم ایک تھے، ہیں اورایک رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں