بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

فوٹو: فائل


مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے۔ 70 سال سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر جمہوری طریقہ کار اپنائے ہوئے ہے.

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت کا اصلی چہرہ مقبوضہ کشمیر میں نظر آ رہا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین صریحاً جمہوری اقدار کے خلاف ہیں۔ ہندوستان بتائے کہ 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جو ہوا کیا وہ جمہوری ملک کرتا ہے ؟

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق کشمیری عوام ہیں اور یہ مسئلہ اب انسانی مسئلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں ہندوستان کو مذاکرات پر مجبور کریں، دوطرفہ مذاکرات سے اب یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا کشمیریوں کو شامل کر کے مسئلہ کشمیر پر سہہ فریقی مذاکرات ہونے چاہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کر رہے ہیں، عمران خان

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی مظالم کو بند ہونا چاہیئے اور بین الاقوامی مبصرین خود مقبوضہ کشمیر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں۔


متعلقہ خبریں