ملتان میں کرونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آ گیا


ملتان: ملتان میں مہلک کرونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے، جس کے بعد مشتبہ مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 28 سالہ شخص کو نشتر اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ 28 سالہ رحمت علی چار دن پہلے چین سے پاکستان آیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ کہ پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے اسلام آباد میں کرونا وائرس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسکریننگ کے عمل میں مسافر کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں